ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سداپور: آوارہ کتوں کو کنٹرول کرنےپنچایت میٹنگ میں ممبران کا مطالبہ

سداپور: آوارہ کتوں کو کنٹرول کرنےپنچایت میٹنگ میں ممبران کا مطالبہ

Sat, 01 Oct 2022 20:49:42    S.O. News Service

سداپور:یکم اکتوبر(ایس اؤ نیوز)پچھلے چند دنوں سے شہرمیں آوارہ کتوں کی آوارگی زیادہ ہورہی ہے۔ آوارہ کتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے نائب صدر روی کمار نے میٹنگ میں افسران کو ہدایت دی ۔

شہر کے پٹن پنچایت ہال میں پٹن پنچایت کی صدر چندرکلا نائک کی صدارت میں منعقدہ عام  میٹنگ میں انہوں نے شہر میں آوارہ کتوں کے متعلق افسران کو ہدایت دے دی۔ میٹنگ میں کے جی نائک نے زور دیا کہ  ہلیال میں چیف آفیسر کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ اس لئے ضوابط کے مطابق آوارہ کتوں کو پکڑ کر کہیں اور منتقل کرنےکا کام ہونا ہے۔

ممبران کی شکایت پر وضاحت کرتےہوئے چیف آفیسر کمار ڈی نائک نےکہاکہ آوارہ کتوں کوپکڑنے کے لئے ڈی سی کی طرف سے ٹینڈر ہوتا تھا لیکن ابھی تک اس سلسلےمیں کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہیں۔ آوارہ کتوں کوپکڑ کر نس بندی کا علاج کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس سے قبل آوارہ کتوں کو پکڑ کر اندھیرے میں چھوڑا جاتاتھا۔ قریب 20کلومیٹر دور سے بھی آوارہ کتے دوبارہ شہر کی طرف آتے رہےہیں۔ اس لئے اعلیٰ افسران کی طرف سے ہدایت کا انتظار ہے اس کے بعد ہدایات کے مطابق عمل آوری ہونےکا چیف آفیسر نے تیقن دیا۔ ممبر ماروتی نائک کی طرف سے   شہر کے نہرومیدان میں گنیش تہوار کے موقع پر لگائےجانےوالے پٹاخے کی دکانوں کی آمدنی کم ہونے کے متعلق پوچھےگئے سوال پر چیف آفیسر کمار نے کہاکہ وہاں کل 5دکانیں لگائی گئی تھیں اور ہرایک دکان کے لئے یومیہ 500روپئے اور کچرانکاسی کےلئے 1ہزار روپئے کافیصلہ لیاگیاتھا۔ مگر دو تین دکانداروں نےصرف چار دن کی ہی منظوری لینے کی وجہ سے آمدنی میں کمی ہونےکی بات کہی۔ ممبرماروتی نے کہاکہ میدان کے پاس لگائے گئے سبھی پٹاخے کی دکانیں پورے 9دن بھی کھلے تھے  لیکن تعجب ہے کہ یہ پنچایت افسران کی نگاہ نہیں آیا۔ اس تعلق سے تفتیش کرتےہوئے کارروائی کرنےکا مطالبہ کیا۔ میٹنگ میں اسٹانڈنگ کمیٹی صدر ونئے ہونے گنڈی ، ممبرگروراج شانبھاگ، نندن بورکر، وینکوبا، سدھیرنائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: